Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم آئین اور قانون کی حکمرانی کے داعی ہیں: خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے نئے منصوبوں کی ایک اینٹ نہیں رکھی، اداروں کا احترام کرتے ہیں
شائع 03 جولائ 2022 04:26pm
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں: فوٹو: فائل
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں: فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی حکمرانی کے داعی ہیں، ہم شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نئے منصوبوں کی ایک اینٹ نہیں رکھی، اداروں کا احترام کرتے ہیں اور انہیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا انتشار پھیلانا ہے، عمران خان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پرمضبوط ہاتھ ڈالا جائے گا، اداروں کو کمزورکرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، حالات جلد بہترہوجائیں گے۔

PMLN

Khuwaja Asif

Defence Minister