Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے کشمیر پریمئیر لیگ کو این او سی جاری کردیا

پی سی بی کی جانب سے کے پی ایل سیزن 2 کیلئے یکم سے 25 اگست تک کی ونڈو دی گئی ہے۔
شائع 03 جولائ 2022 12:55pm
کے پی ایل 2 میں اب 6 کے بجائے 7 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کے پی ایل 2 میں اب 6 کے بجائے 7 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کو این او سی جاری کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے کے پی ایل سیزن 2 کیلئے یکم سے 25 اگست تک کی ونڈو دی گئی ہے۔

ترجمان کے پی ایل کے مطابق دوسرے سیزن میں ایک نئی فرنچائزجموں جانباز کا اضافہ ہوگیا۔

کے پی ایل 2 میں اب 6 کے بجائے 7 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ عیدالضحی کے بعد ہوگی۔

PCB

lahore

Kashmir Premier League