Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں مانگا منڈی بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا جبکہ دونوں ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔
شائع 03 جولائ 2022 11:07am
باقی ملزمان کی تلاش میں مانگا بائی پاس کے ساتھ سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
تصویر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
باقی ملزمان کی تلاش میں مانگا بائی پاس کے ساتھ سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ تصویر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور میں مانگا منڈی بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران 2ڈاکو مارے گئے ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ۔

پولیس پرویز عرف پیجو اوڈھ سابقہ ریکارڈ یافتہ کو دیگر ملزمان کی نشاندہی کیلئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

ملزمان کی فائرنگ سے ملزم پیجو اوڈھ اور ساتھی عباس عرف باسو اوڈھ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو اسپتال بھجوایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان ڈکیتی اغواء اور زنابلجبر کے ریکارڈ یافتہ تھے۔

ملزمان نے گزشتہ سال مانگا بائی پاس پر دوران گشت کانسٹیبل عباد ڈوگر اور عادل حسین کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا جبکہ علاقہ سندر میں قیصر کانسٹیبل کو بھی شہید کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی تلاش میں مانگا بائی پاس کے ساتھ سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

lahore

Police Encounter

manga mandi by pass