Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید الاضحی پر کون سی نئی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی؟

عید الاضحی پر عوام کیلیے فلم لندن نہیں جاؤں گا اور قائد اعظم زندہ باد ریلیز کی جائے گی، فلم میں ایکشن کامیڈی سب دیکھنے کو ملے گا
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2022 01:23pm
انتظار ختم ہوا ب عید پر ریلیز ہوں گی بڑی فلمیں، تصویر: OktoPlus
انتظار ختم ہوا ب عید پر ریلیز ہوں گی بڑی فلمیں، تصویر: OktoPlus

رواں سال عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلموں کا مداحوں کو بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔

فلموں میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی “قائد اعظم زندہ باد” کے ساتھ ہی ہمایوں سیعد، مہوش حیات اور کبریٰ خان کی فلم “لندن نہیں جاؤں گا” شامل ہے۔

اس ساتھ ہی سمیع خان اور نازش جہانگیر کی مزاحیہ اور خوفناک فلم “لفنگے” عید پر ریلیز کی جائے گی۔

قائد اعظم زندہ باد

ایکشن سے بھرپور فلم شائقین کے دل کو خوب لبھانے والے ہے، جو عید الاضحیٰ کے موقع پر 10 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

فلم “قائد اعظم زندہ باد” میں فہد مصطفیٰ پولیس کا کردار نبھاتے ہوئے فُل ایکشن میں نظر آئیں گے۔

لندن نہیں جاؤں گا

مداحوں کے انتطار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں کیونکہ فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ عید الاضحٰی پر ریلیز ہوگی۔

ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کے ٹرائی اینگل پیار کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔

تاہم فلم کو خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے جبکہ ندیم بیگ اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔

لفنگے

عید پر ریلیز ہونے والی تیسری مزاحیہ اور خوفناک مناظر سے بھرپور فلم “لفنگے” ہے۔

پاکستان بورڈ آف فلم سینسرز نے فلم ‘لفنگے’ سے فحش جملے اور مناظر نکالنے کے بعد اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کی اجازت دے دی۔

وفاقی فلم سینسر بورڈ نے فحش جملوں اور جنسی اشاروں کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ‘لفنگے’ کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔

خیال رہے اداکار سمیع خان ،اداکارہ نازش جہانگیر، اداکار مانی، سلیم معراج، مبین گبول اور دیگر مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تاہم فلم کی کہانی 4 ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جن کے بڑے خواب ہیں لیکن ان کو حاصل کرنے کا طریقہ نہیں جانتے۔

پاکستان

mahira khan

Fahad Mustafa

Humayun Saeed

Mehwish Hayat