Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 20 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار مسافر کوچ میں 33 مسافر سوار تھے جو راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2022 05:48pm
سڑک پر بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث بس کھائی میں گری۔ تصویر: محمد خالد
سڑک پر بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث بس کھائی میں گری۔ تصویر: محمد خالد
مسافر کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی۔

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جاگری، حادثے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کوسول اسپتال ژوب اور مغل کوٹ منتقل کردیا گیا ہےجہاں انہیں فوری طور پرطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرشیرانی شیخ عصمت اللہ کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں حادثے کا شکار ہوگئی.

انہوں نےمزید بتایا کہ مسافر کوچ میں 33 مسافر سوار تھے، کوچ بارش کے باعث سڑک پرپھسلن کی وجہ سے کھائی میں گری۔

حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ژوب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے بلنددرجات کی دعا کی۔

صدر عارف علوی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

وزیراعلی بلوچستان نےبھی افسوسناک حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی ژوب حادثےمیں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی ژوب حادثےمیں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بلوچستان

quetta

Accident

Zhob