Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیبلشمنٹ جلدی الیکشن کا اعلان کردے، شیخ رشید کا مطالبہ

ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات جب کہ ایک نے اپنے بچے کو وزیر خارجہ بنادیا ہے اور ڈیزل اپنے بھائی کو خیبر پختونخوا میں گورنر لگوانا چاہتا ہے۔
شائع 02 جولائ 2022 08:32pm
عمران خان سارے پاکستان کی آواز ہے۔ فوٹو — فائل
عمران خان سارے پاکستان کی آواز ہے۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ جلسی الیکشن کا اعلان کردے۔

روالپنڈی میں پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سارے گھروں میں گھس گیا ہے، یہ سارے پاکستان کی آواز ہے۔

انہوں نےکہا کہ ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات جب کہ ایک نے اپنے بچے کو وزیر خارجہ بنادیا ہے اور ڈیزل اپنے بھائی کو خیبر پختونخوا میں گورنر لگوانا چاہتا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں عمران خان کےساتھ ہوں، حساس اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں جلدی الیکشن کا اعلان کردیا جائے کیونکہ اسی میں پاکستان کی بہتری ہے۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed

Election

PTI jalsa