Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور عدالت نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں عوامی تحریک کے 12 کارکنان کو بری کردیا

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں نامزد عوامی تحریک کے 12...
شائع 02 جولائ 2022 12:20pm
پولیس نے 2014 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو ماہ بعد عوامی تحریک کے کارکنان کیخلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا: فوٹو: فائل
پولیس نے 2014 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو ماہ بعد عوامی تحریک کے کارکنان کیخلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا: فوٹو: فائل

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں نامزد عوامی تحریک کے 12 کارکنان کو بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد پولیس اہلکاروں پرتشدد کیس میں نامزد عوامی تحریک کے 12 کارکنان کو ناکافی ثبوتوں کی بناء پر بری کیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دوران ٹرائل ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

پولیس نے 2014 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو ماہ بعد عوامی تحریک کے کارکنان کیخلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کے چالیسویں میں شرکت کیلئے آنے والوں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا، کارکنان نے زبردستی رکاوٹیں ہٹائیں اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

lahore

police

local court

Awami Tehreek