Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی پنجاب میں عوام کو ہرماہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی

ہرماہ 300 یونٹ مفت بجلی دینا کا وعدہ انتخابات سے قبل کیا تھا جو پورا کردیا
شائع 02 جولائ 2022 10:18am
وزیراعلی بھگونت مان، تصویر اکنامک ٹائمز
وزیراعلی بھگونت مان، تصویر اکنامک ٹائمز

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلی نےعوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ پورا کردیا۔

وزیراعلی بھگونت مان نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے لوگوں کو دی گئی “گارنٹی” کو پورا کر رہی ہے کیونکہ ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل عام آدمی پارٹی حکومت نے یکم جولائی سے ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ “پچھلی حکومتیں انتخابات کے دوران وعدے کرتی تھیں، وعدے پورے ہوتے ہی پانچ سال گزر جاتے تھے لیکن ہماری حکومت نے ایک نئی مثال قائم کی ہے”۔

بھگونت مان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے پنجاب میں ہر خاندان کو ماہانہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔

واضح رہے کہ مفت بجلی دینے کا وعدہ انتخابات کے دوران کیے گئے اہم وعدوں میں سے ایک تھا۔

تاہم مفت بجلی فراہم کرنے سے ریاست کے خزانے پر ایک ہزار 800 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

punjab

Bhagwant Mann