Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اگست میں بجلی کا فی یونٹ 40 روپے کا ہوجائے گا: عمر ایوب

ملک کو بچانا ہے تو اخراجات کم کریں، قومی اسبملی کے ارکان ٹی اے ڈی اے ختم کردیں، ہر وزیر اپنے گھر کا بجلی کا بل خود ادا کرے۔
شائع 01 جولائ 2022 09:13pm
ورنہ بحران ختم ہوسکتا ہے۔ فوٹو — فائل
ورنہ بحران ختم ہوسکتا ہے۔ فوٹو — فائل
PTI ka kal bara power show - hukumat kay liye mushkil?| Aaj Rana Mubashir Kay Sath | Aaj News

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا کہ اگست کے مہینے میں بل پر دو کرنٹ لگیں گے۔

آج نیوز کے پروگرام “آج رانا مبشر کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سرکس بنی ہوئی ہے، ان کی کوئی اپوزیشن تو ہے ہی نیہں، اسمبلی کو ربر اسٹیمپ بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانا ہے تو اخراجات کم کریں، قومی اسبملی کے ارکان ٹی اے ڈی اے ختم کردیں، ہر وزیر اپنے گھر کا بجلی کا بل خود ادا کرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت سے آمدن جنریٹ نہیں ہو رہی، گروتھ ریٹ ڈھائی سے 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

عمر ایوب کا مزید کہنا ہے کہ اگست میں بجلی کے بل پر دو کرنٹ لگیں گے، بل پر کپیسٹی پیمنٹ بھی شامل ہوگی، یہ بارودی سرنگیں اب پھٹ رہی ہیں، بجلی کا فی یونٹ 40 روپے کا ہوجائے گا جب کہ یہ لوگ پیسے لگانے نہیں چاہتے ورنہ بحران ختم ہوسکتا ہے۔

سابق وفاقی نے بتایا کہ عمران خان لوگوں کی آگاہی کے لئے جلسہ کر رہے ہیں، پیٹرول مہنگا ہونے سے لوگوں نے اپنی گاڑیاں کھڑی کردی ہیں جب کہ ہ نے 500 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی، ہم ٹارگٹ سے زیادہ آمدن دے رہے تھے کیونکہ ایک سرکار عوام کے لئے ماں کی منند ہوتی ہے۔

pti

imran khan

electricity

energy crisis