ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے
پاکستان کی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے سستا ہونے سے ایک لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔
ملک کے علاوہ عالمی صرافہ میں بھی سونے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں واضح کمی کے بعد سونے کی قیمت 1793 ڈالرز فی اونس ہے۔
پاکستان
Gold prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.