Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا نے پاکستان کی بین الاقوامی رکنیت بحال کردی

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی (این سی) کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فیفا نے این سی کے مینڈٹ میں ایک سال کی توسیع بھی کردی ہے
شائع 30 جون 2022 11:38pm
انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرسکے گی۔ فوٹو — فائل
انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرسکے گی۔ فوٹو — فائل

فیڈریشن انٹرنیشل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کی رکنیت بحال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت قومی ٹیم اب انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرسکے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی (این سی) کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فیفا نے این سی کے مینڈٹ میں ایک سال کی توسیع بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پی ایف ایف کے دفاتر پر اشفاق حسین گروپ کے قبضے کے بعد فیفا نے پاکستان کی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔

پاکستان

FootBall

FIFA