Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 248 روپے 74 پیسے ہوگی۔
شائع 30 جون 2022 11:17pm
اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔  فوٹو — فائل/ رائٹرز
اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ فوٹو — فائل/ رائٹرز
Hukumat nay petroleum masnuat ki qeemton main aik bar phir izafa kar dia | Aaj News

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ کرکے عوام کو ایک اور مہنگائی کا الیکٹرک شاک دے دیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 248 روپے 74 پیسے ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل 274 روپے 54 پیسے ہوجائے گا۔

لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا ہے، اضافے کے بعد لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل 18 روپے 83 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے، جس کی نئی قیمت فی لیٹر 230 روپے 33 پیسے ہوگی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 فیصد عائد کی گئی ہے جب کہ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 5، 5 فیصد پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں چار بار اضافے کے بعد 99 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

پاکستان

petroleum prices

fuel price hike