Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں پر کمیشن بنایا جائے گا: شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی گیس اور مہنگائی کی ذمہ داری کن پر جاتی ہے
شائع 30 جون 2022 07:31pm
عمران خان اور اس کی کابینہ نے 4 سال میں انرجی سیکٹر تباہ کیا: اسکرین گریب: پی ٹی وی نیوز
عمران خان اور اس کی کابینہ نے 4 سال میں انرجی سیکٹر تباہ کیا: اسکرین گریب: پی ٹی وی نیوز

سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اور اس کی کابینہ نے 4 سال میں انرجی سیکٹر تباہ کیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں پر کمیشن بنایا جائے گا، جس کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو کرپشن کی اور غفلت برتی وہ سب کچھ عوام کےسامنے رکھا جائے گا، کمیشن کی تشکیل کابینہ کی منظوری کے بعد کردی جائے گی۔

ساابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بجلی، گیس اور مہنگائی کی ذمہ داری کِن پر جاتی ہے، سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اس موقع پراحسن اقبال نے کہا کہ پاکستان بدترین توانائی بحران سے گزر رہا ہے، ایل این جی و ایندھن کے سودے نہ کرنا جب کہ 2022 میں خزانہ خالی کرنے سے تباہی ہوئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لئے مسلط کیا گیا تھا، اگر اُسے باہر نہ نکالتے تو 6 ماہ میں پاکستان بدترین ڈیفالٹ کا شکارہوجاتا۔

PMLN

Shahid Khaqan Abbasi

Ahsan Iqbal

اسلام آباد