ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں: احسن اقبال
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران موجودہ حکومت کا پیدا کردہ نہیں، ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے وقت پر گیس کے سودے نہیں کئے ، عمران خان کی غلطی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال نے کہا کہ نیب میرے کیس میں کچھ ثابت نہیں کرسکا، نیب کوچیلنج کرتاہوں کہ بدعنوانی ثابت کرے، پی ٹی آئی نےجھوٹ کی فیکڑیاں چلائیں، ہم پاکستان کو دلدل سےنکالیں گے،بجلی کا بحران موجودہ حکومت کاپیداکردہ نہیں،عمران خان بہتان بازی کی وجہ سے رسوا ہورہے ہیں۔
احسن اقبال نےکہا کہ ملک میں بجلی کےمنصوبےبندپڑے ہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار عمران خان ہیں،ملک میں گیس موجودہی نہیں، وقت پر گیس کے سودے نہیں کئے گئے، سابق حکومت نےگیس خریدنے میں غفلت کی،پی ٹی آئی حکومت کی غفلت کی سزاعوام بھگت رہی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےملک کوڈیفالٹ ہونےسےبچایا،آج عمران خان کی حکومت ہوتی تو ملک میں بلوے ہو رہے ہوتے،ملک کو عمران کی تباہ کاری سے بچانے کی جنگ لڑی جا رہی ہے، ہمارے پاس بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے لیکن ایندھن نہیں ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران حکومت نے خزانہ خالی کردیا، عمران نے زرمبادلہ کے ذخائر سے دوستوں کو نوازا،ہم پرتنقیدکرنےوالےاپنےگریبان میں جھانکیں۔
Comments are closed on this story.