Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں دو جولائی سے بارشوں کا امکان، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

سندھ بھر کے اسپتالوں میں طبی عملے کی چھٹیاں 2 تا 5 جولائی تک منسوخ کردی گئی ہیں
شائع 29 جون 2022 11:13pm
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ فوٹو — فائل
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں دو جولائی بروز ہفتے سے گرج جمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ صحت نے رواں ہفتے صوبے بھر میں بارشوں کے امکانات کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت نے کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے اسپتالوں میں طبی عملے کی چھٹیاں 2 تا 5 جولائی تک منسوخ کردی گئی ہیں۔

sindh

Health Department

monsoon rains