Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات 8 جولائی بروز جمعہ کو ادا کیا جائے گی جس کے بعد عید الاضحٰی 9 جولائی بروز ہفتہ کو منائی جائے گی
شائع 29 جون 2022 09:44pm
شہادتیں موصول ہونے کے بعد اعلان کردیا گیا ہے۔  فوٹو — فائل
شہادتیں موصول ہونے کے بعد اعلان کردیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
فوٹو — خلیج ٹائمز
فوٹو — خلیج ٹائمز

سعودی عرب میں ذی الحج سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ماہر ملکیات عبداللہ بن خزیری نے اجلاس کی سربراہی کی جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد اعلان کردیا گیا ہے۔

خلیجی ملک میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات 8 جولائی بروز جمعہ کو ادا کیا جائے گی جس کے بعد عید الاضحٰی 9جولائی بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آج مرکزی رویت حلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

Saudi Arabia

Eid ul Azha

zil hajj moon