Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحٰی 10 جولائی کو ہوگی

ملک میں یکم ذی الحج پہلی جولائی بروز جمعہ اور عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی
شائع 29 جون 2022 08:55pm
رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران شریک ہوئے۔ فوٹو — فائل
رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران شریک ہوئے۔ فوٹو — فائل
Mulk bhar main zil hajj ka chand nazar nahi aya | Aaj Updates

پاکستان بھر میں ذی الحج کے چاند کی کوئی بھی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔

مرکزی رویت حلال کمیٹی نے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا جس کے تحت ملک میں یکم ذی الحج پہلی جولائی بروز جمعہ اور عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔

کراچی میں مرکزی رویت حلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات، اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف مقامات میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس کا اہتمام ان کے متعلقہ دفاتر میں کیا گیا ہے۔

پاکستان

Eid ul Azha