Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوری کی تصاویر پوسٹ کرنے پر مینال خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

یہ میرا انسٹاگرام ہے، میں جو چاہوں وہ پوسٹ کروں گی اور یہ میری زندگی ہے جسے اپنی مرضی کے مطابق جیوں گی
شائع 29 جون 2022 07:50pm
مینال خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔  فوٹو — فائل
مینال خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔ فوٹو — فائل

اداکارہ مینال خان دوسروں کی تصاویر چُرا کر پوسٹ کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے ہتھے چڑ گئی ہیں۔

ایک ماہ کے دوران دوسری بار سوشل میڈیا پر غیر ملکی پلیٹ فورمز اور ماڈل کی تصاویر کو اپنی بنا کر پیش کرنے پر مینال خان سوشل میڈیا کی زینت بننے میں کامیاب ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے کتاب اور دیگر اشیا کے ہمراہ سمندر کے کنارے کا منظر پیش کرتی انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں ایک تصویر شیئر کی تاہم چند لمحوں بعد ہی صارفین نے اداکارہ کے اس جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے جوابات پر رد عمل میں اداکارہ نے دونوں تصاویر کو یکجا پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ میرا انسٹاگرام ہے، میں جو چاہوں وہ پوسٹ کروں گی اور یہ میری زندگی ہے جسے اپنی مرضی کے مطابق جیوں گی”۔

انہوں نے کہا کہ “مجھے ایسی تصاویر پسند ہیں، میں انہیں پوسٹ کرتی رہوں گی، اگر آپ کچھ کر سکتے ہیں تو کردیں، میں آپ کی منتظر ہوں”۔

اداکارہ نے کچھ ہی لمحوں میں اس جوابی رد عمل کو ڈیلیٹ کرکے ایک غیر ملکی بلاگ کی ایک اور تصویر پوسٹ کردی جس میں لکھا کہ اب آرام کرنے کا وقت ہے۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ شہرت حاصل کرنے کے لئے جان بوجھ کر ایسے حربے اختیار کرکے عوام کی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ مینال خان نے امریکی ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام پر لگایا جس کے بعد مینال خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے ان پر خوب میمز بنائے۔

ٹویٹر

Minal Khan

kylie jenner

pinterest