Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی این اے ٹیسٹ سے اپنی پچھلی 100 سے زائد نسلوں کا سراغ لگائیں

راس الخیمہ اسپتال کے مطابق اس ٹیسٹ کی قیمت صرف 1100 درہم ہے
شائع 29 جون 2022 06:58pm
ایک سادہ لعاب کی مدد سے آپ دریافت کرسکتے ہیں کہ آپ کا ڈی این اے اور آپ کے آباؤ اجداد کی نقل مکانی کے راستے کیا تھے۔ تصویر: ان سپلیش (فائل)
ایک سادہ لعاب کی مدد سے آپ دریافت کرسکتے ہیں کہ آپ کا ڈی این اے اور آپ کے آباؤ اجداد کی نقل مکانی کے راستے کیا تھے۔ تصویر: ان سپلیش (فائل)

راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات کا ایک اسپتال ایک ایسا ٹیسٹ پیش کررہا ہے جو کسی بھی شخص کے نسب کا تعین کرنے میں مدد کرے گا۔

راس الخیمہ اسپتال نے کہا ہے کہ وہ نسب کی جانچ کے لئے “جدید ترین این جی ایس (اگلی نسل کی سیکوئنسنگ) ٹیکنالوجی” استعمال کررہا ہے۔

یہ کسی شخص کے آباؤ اجداد کو نہ صرف ملک یا براعظم بلکہ ایک مخصوص جغرافیائی محل وقوع میں تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اسپتال نے ایک پریس اعلامیے میں کہا ہے کہ نسب کی جانچ پڑتال پانچ سے 100 نسلوں بلکہ اس سے بھی زیادہ پیچھے جاسکتی ہے۔

ایک سادہ لعاب کی مدد سے آپ دریافت کرسکتے ہیں کہ آپ کا ڈی این اے اور آپ کے آباؤ اجداد کی نقل مکانی کے راستے کیا تھے۔

اس کے نتائج آپ کو اپنی تاریخ سے جوڑنے اور ایسے لوگوں اور جگہوں کو تلاش کرنے میں مدد دیں گے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

اسپتال کے مطابق اس ٹیسٹ کی قیمت صرف 1100 درہم ہے۔

UAE

hospital

DNA test

Ras Al-Khaimah