Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور یونیورسٹی کی تیسری منزل سے طالبہ نے چھلانگ لگا دی، ہسپتال منتقل

ایم ایس ڈاکٹر عامرغفور نے کہا کہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم فریکچرز کافی ہیں
اپ ڈیٹ 29 جون 2022 06:52pm
لاہور: یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے: فوٹو : فائل
لاہور: یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے: فوٹو : فائل

لاہور: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ نے جامعہ کی عمارت سے چھلانگ لگا دی، زخمی حالت میں طالبہ کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاہور کالج کی طالبہ نے فزکس ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کی تیسری منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگائی، لڑکی بی ایس فورتھ سمیسٹر کی طالبہ ہے۔

ہسپتال ڈاکٹرز کی ٹیم نے طالبہ کے معائنہ کے بعد ایکسرے اور سی ٹی سکین کیے۔

اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر عامرغفور نے کہا کہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم فریکچرز کافی ہیں۔

دوسری جانب پولیس کو دیئے گئے بیان میں لڑکی کی فیملی نے بتایا کہ بچی کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی، پڑھائی بھی ساتھ ہی جاری تھی، گھریلو مسائل اور پڑھائی کی ٹینشن سے گرگئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو واقعے کی تحقیقات کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی۔

students

Lahore University

Suicide Attempt