عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع
کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کاپوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیخلاف اہل خانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے 19 جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کرنے والا شہری پیش نہیں ہوا، جس کی پیشی کیلئے عدالتی عملہ عبدالاحد کے نام سے آوازیں لگاتا رہاجبکہ پولیس کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا۔
عدالت نے ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عبد الاحد کو 18 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کیا تھا۔
Comments are closed on this story.