Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

حکومت کا روس سے خام تیل درآمد کرنے کا فیصلہ

ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت نے روس سے خام تیل کی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
شائع 29 جون 2022 02:55pm
پاکستان کی تیل کی درآمدات پہلے ہی 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ فوٹو — رائٹرز
پاکستان کی تیل کی درآمدات پہلے ہی 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ فوٹو — رائٹرز

کراچی: ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے روس سے خام تیل کی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روس سے خام تیل کی درآمد کے حوالے سے تفصیلی تجزیہ پیش کریں۔

اس سے قبل بزنس ریکارڈر نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روس سے تیل اور گیس کی درآمد کرنے پرغور شروع کر دیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آئل نے 27 جون کو ریفائنریز کے منیجنگ ڈائریکٹرز کو لکھے گئے اپنے خط میں درخواست کی تھی کہ وہ روس سے خام تیل کی درآمد کے آپشن کے حوالے سے تفصیلی تجزیہ پیش کریں۔

تاہم مذکورہ خط پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کو لکھ گیا تھا۔

یاد رہے کہ کہا گیا تھا کہ ریفائنری کو درکار خام تیل کی مقدار اور گریڈ سمیت لاگت اور فائدے کے تجزیہ کی بنیاد پر مشرق وسطیٰ سے عام درآمدات کے مقابلے میں روس سے درآمد کے لیے نقل و حمل/مال برداری کا تجزیہ شامل تھا۔

تاہم مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں پاکستان کی تیل کی درآمدات پہلے ہی 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ روس سے تیل کی درآمد کے حوالے سے پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب پاکستان بیرونی قرضوں تلے دبا ہوا تھا۔

پاکستان

crude oil

Russian oil