Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے بعد سندھ حکومت جاگ گئی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی ہدایت پر صوبائی وزیرتوانائی امتیازشیخ نے آج کےالیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا ہے، جس میں لوڈشیڈنگ اور اس کے دورانیے سمیت دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔
اپ ڈیٹ 29 جون 2022 11:09am
طویل لوڈ شیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے  بعد سندھ حکومت کو شہریوں کا خیال آگیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو پوائنٹ
طویل لوڈ شیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے بعد سندھ حکومت کو شہریوں کا خیال آگیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو پوائنٹ

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے بعد سندھ حکومت جاگ گئی، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزیرتوانائی امتیازشیخ نے آج کےالیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا۔

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے بعد سندھ حکومت کو شہریوں کا خیال آگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی ہدایت پر صوبائی وزیرتوانائی امتیازشیخ نے آج کےالیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا ہے، جس میں لوڈشیڈنگ اور اس کے دورانیے سمیت دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے، شہر میں بڑھتے بجلی بحران پرقابو پانے کیلئے کےالیکٹرک سے بات کی جائے،عوام کتنی تکلیف برداشت کریں؟ ۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک اپنا سسٹم درست کرے، شہر میں بجلی بحران پر فوری قابو پایا جائے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

protest

Loadshedding

K-Electric

imtiaz sheikh