Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات، 51 قیدی ہلاک

جیل میں ایک ہزار267 قیدی موجودہیں، ہنگامہ آرائی خطرناک قیدیوں کی جیل سے فرارکی کوشش کے دوران ہوئی، جیل حکام
شائع 29 جون 2022 09:39am
کولمبیا کی جیلوں میں 81 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عرب نیوز/ اے پی
کولمبیا کی جیلوں میں 81 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عرب نیوز/ اے پی

بوگوٹا: کولمبیا کے شہر تولوا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات میں 51قیدی ہلاک اور30زخمی ہوگئے۔

جیل حکام کے مطابق جیل میں ایک ہزار267 قیدی موجودہیں، ہنگامہ آرائی خطرناک قیدیوں کی جیل سے فرارکی کوشش کے دوران ہوئی۔

حکام نے 49 ہلاکتوں کی تصدیق کردی جبکہ قیدیوں نے جیل کے ایک بلاک کوآگ بھی لگادی۔

کولمبیا کی جیلوں میں 81 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریباً 97 ہزار قید ہیں۔

jail

Colombia

bogota

prisoner

Violent incidents