Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سری لنکا میں آج سے 10جولائی تک عوام کو پیٹرول کی فروخت پر پابندی

پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگنے کے بعد پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے جبکہ شہری پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے۔
شائع 29 جون 2022 09:10am
پیٹرول کی سپلائی صرف ٹرینوں، بسوں  میڈیکل سروسز اور اشیائے خورونوش کی ترسیل تک محدود کردی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹی آر ٹی
پیٹرول کی سپلائی صرف ٹرینوں، بسوں میڈیکل سروسز اور اشیائے خورونوش کی ترسیل تک محدود کردی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹی آر ٹی

کولمبو:سری لنکا میں ایندھن بحران سے نمٹنے کیلئے آج سے 10جولائی تک عوام کو پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگادی گئی ۔

معاشی بدحالی کے شکار سری لنکا نے ملک میں آج سے 10 جولائی تک عوام کو ایندھن کے فروخت پر پابندی عائد کر دی، یہ پابندی ہنگامی حالات کیلئے پیٹرول اور ڈیزل بچانے کیلئے لگائی گئی ہے۔

جس کے بعد پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ، شہری پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے ۔

حکام نے پیٹرول کی سپلائی صرف ٹرینوں، بسوں میڈیکل سروسز اور اشیائے خورونوش کی ترسیل تک محدود کردی جبکہ طلبہ اورملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Sri Lanka

Colombo

Ban

Petrol Crises