Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

شہرِ قائد اندھیروں میں ڈوب گیا، کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

مکمل بلنگ والے مستثنیٰ علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جارہی ہے
شائع 28 جون 2022 08:46pm
طراف کے علاقے بھی شامل ہیں۔ فوٹو — فائل
طراف کے علاقے بھی شامل ہیں۔ فوٹو — فائل

کراچی میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کے مطابق مختلف علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں اورنگی ٹاؤن، ملیر، سرجانی، لانڈھی سمیت اولڈ سٹی ایریا، جمشید روڈ، نارتھ کراچی اور اس کے اطراف کے علاقے بھی شامل ہیں۔

مکمل بلنگ والے مستثنیٰ علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جارہی ہے۔ صدر میں تاجر برادری نے کے الیکٹرک احتجاج کے دوران بِل جلا دیئے جب کہ داؤد چورنگی پر بھی بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرین نے سڑک بلاک کردی ہے۔

اس سے قبل ماڑی پور میں شہری بجلی کی بندش سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے سڑک بلاک کردی تھی۔

karachi

Loadshedding