Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

حمزہ شہباز اب آئینی وزیراعلیٰ نہیں رہے: شاہ محمود قریشی

حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کا الیکشن کالعدم ہوسکتا ہے اور اسی سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ دوبارہ الیکشن کا حکم بھی دے سکتا ہے
شائع 28 جون 2022 06:26pm
پنجاب میں نیا آئینی بحران جنم لینے والا ہے۔  فوٹو — فائل
پنجاب میں نیا آئینی بحران جنم لینے والا ہے۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور نائب صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حمزہ شہباز اب پنجاب کے آئینی وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسعد محمود نے کل اسمبلی میں احتجاج کیا ہے، حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کا الیکشن کالعدم ہوسکتا ہے اور اسی سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ دوبارہ الیکشن کا حکم بھی دے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں نیا آئینی بحران جنم لینے والا ہے، صوبے کی انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ نہ کرے، بلکہ قانون کی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے۔

LHC

Shah Mehmood Qureshi

punjab

Hamza Shehbaz