Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے سستی بجلی و گیس کی قیمتوں کے اعلان کا مطالبہ

ٹیکسٹائل انڈسٹری برآمدی آرڈر بک نہیں کر رہی اس صنعت کے لئے توانائی کی قیمتوں کی صورتحال غیر یقینی ہے
شائع 28 جون 2022 05:13pm
وانائی کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ فوٹو — فائل
وانائی کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ فوٹو — فائل

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

اپٹما کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

خط کے متن میں لکھا گیا کہ ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ توانائی کی قیمتوں پر کئی اجلاس کیے، ٹیکسٹائل انڈسٹری برآمدی آرڈر بک نہیں کر رہی اس صنعت کے لئے توانائی کی قیمتوں کی صورتحال غیر یقینی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا بہت ضروری ہے اس لئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے 30 جون سے قبل بجلی و گیس کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے اور علاقائی ممالک کی نرخ پر توانائی کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

Shehbaz Sharif

energy crisis

aptma