بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا
کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا۔
کراچی میں پیپلزبس سروس کا آغاز ہوگیا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بس سروس کا افتتاح کیا۔
بلاول بھٹو زرداری اور دیگر نے بس میں سفر بھی کیا اور سہولتوں کا معائنہ کیا، بس سروس سے کراچی کے شہریوں کو سفر کی بہتر سہولتیں مہیا ہوں گی۔
کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی خوش خبری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا@BBhuttoZardari #PeoplesBusService pic.twitter.com/fPPjR5LD0d
— PPP (@MediaCellPPP) June 27, 2022
چین سے درآمد کردہ ان بسوں کیلئے 7روٹس بنائے گئے ہیں تاہم پہلے مرحلے میں بس سروس ماڈل کالونی تا ٹاور چلے گی۔
اس روٹ کی طوالت 29 اعشاریہ 5 کلومیٹر ہے، ابتدائی طور پر بس کا کرایہ 25 سے 50 روپے رکھا گیا ہے۔
درآمد کردہ بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہیں اور ان میں 40 افراد کے بیٹھنے کی سہولت دستیاب ہے، 40 افراد کے کھڑے ہونے کی بھی گنجائش ہے، خواتین کیلئے الگ جگہ مختص ہوگی جبکہ معذور افراد کیلئے بھی خصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں۔
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ باقی روٹس پر بھی بس سروس کا جلد آغازہوگا۔
پہلے مرحلے میں کراچی میں 130 بسیں چلیں گی، لاڑکانہ کو بھی 10 بسیں فراہم کی جارہی ہے، سیکنڈ فیز میں مزید 110 بسیں شامل ہوں گی،جس کے بعد بسوں کی کل تعداد 250 ہوجائےگی۔
Comments are closed on this story.