Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں کل بلدیاتی الیکشن میں اندھیر نگری تھی: شہباز گل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ کل سندھ اور کے پی کے میں الیکشنز ہوئے، کے پی میں کسی...
شائع 27 جون 2022 01:48pm
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ کل سندھ اور کے پی کے میں الیکشنز ہوئے، کے پی میں کسی کوایک کانٹا بھی نہیں چبا، سندھ میں کل بلدیاتی الیکشن میں اندھیرنگری تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ لوگوں نے اس ملک پر 35 سال حکومت کی، الیکشن کمیشن نےغیرآئینی کام کیا، جس میں ڈاکا مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج لاہورہائیکورٹ نےاس پر موہر لگا دی، آج پی ٹی آئی کامؤقف ثابت ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حق تلفی کا جواب الیکشن کمیشن کو معذرت کے ساتھ دینا ہوگا۔

pti

sindh

shahbaz gill

Sindh Local Government Election