این سی او سی نے دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔
کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے باعث این سی اوسی نے تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی ہے۔
این سی اوسی نے واضح کیا کہ کہا کہ تمام مسافر کورونا سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق اور382 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کئے گئے۔
تاہم مذکورہ ٹیسٹ میں سے 382 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed on this story.