Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا زور پکڑنے لگا، مزید 2 افراد جاں بحق، 382 کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 13ہزار 412 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
شائع 27 جون 2022 11:02am
رواں ماہ کورونا سے 11 اموات رپورٹ ہوچکیں  ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
رواں ماہ کورونا سے 11 اموات رپورٹ ہوچکیں ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس زور پکڑنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق اور382 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.85فیصد ریکارڈ ہوئی۔

نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 382 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔

سب سے زیادہ سندھ 260 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس کے علاوہ پنجاب میں 69 ، اسلام آباد 32 اور خیبرپختونخوا میں17کیسزرپورٹ ہوئے ۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ اور پنجاب میں 2 مریض کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، رواں ماہ کورونا سے 11 اموات رپورٹ ہوچکیں ہیں۔

کورونا کیسزکے ساتھ ساتھ مثبت شرح بھی بڑھ رہی ہے، مثبت کورونا کیسزکی شرح 2.85 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 87 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

Vaccination

corona test positive