Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ ہنگامہ آرائی کیس: شیخ رشید، شہریار آفریدی اور خرم نوازکی ضمانتیں منظور

عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت 5،5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
شائع 27 جون 2022 10:58am
ملزمان پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
ملزمان پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں شیخ رشید، شہریارآفریدی اور خرم نوازکی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد کے سیشن جج کامران بشارت مفتی نے شیخ رشید،شہریارآفریدی اورخرم نوازکی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا، ملزمان پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بعدازاں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ ایم کیوایم کو تو بلدیاتی انتخابات میں پتہ لگ جانا چاہیئے نواب شاہ سے بلیٹ باکس اور پریذائڈنگ افسر اٹھائے گئے ، پنجاب کی 20 نشستوں کے ضمنی انتخابات میں بہترانتظامات نہ ہوئے تو جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پنجاب میں 17جولائی کو سندھ بلدیاتی انتخابات جیسی دھاندلی اور بدمعاشی ہوئی تو انارکی پھیل سکتی ہے ۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات میں بہتر انتظامات کرنے کی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

local court

pti long march

Shehryar Afridi

Khurram Nawaz