Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگ خان کو بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے کتنے برس بیت گئے؟

اداکار شاہ رخ نے اپنے مداحوں کو پیغام بھی دیا ساتھ اپنی نئی فلم کے بارے میں بھی بتا دیا
شائع 27 جون 2022 10:42am
تصویر: شاہ رخ خان ٹوئٹر
تصویر: شاہ رخ خان ٹوئٹر

بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار شاہ رخ خان کو 3 دہائیاں مکمل ہوگئیں۔

بھاتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان رواں سال 25 جون کو فلم کی دنیا میں 30 برس کا عرصہ بیت گیا ہے۔

دریں اثنا حال میں ہی ان کی نئی آنے والی فلم “پٹھان” سے اپنے آپ کو روپ میں پیش کیا تاہم فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ “30 سال کا عرصہ گنا ہی نہیں کیونکہ آپ کی محبت اور مسکراہٹیں لامحدود ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی محبت کو اسی طرح نئی فلم “پٹھان” کے ساتھ جاری رکھنا۔

واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم “پٹھان” 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی رونق بنے گی۔

مذکورہ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں جبکہ ملٹی اسٹارر فلم کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

پاکستان

Bollywood actor

Shahrukh Khan

ٰIndia