سوات کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
پشاور: سوات کے صوبائی حلقہ پی کے 7 پر ضمنی انتخاب مںن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار فضل مولا کامیاب ہوگئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سوات کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی انتخاب میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے 124 پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ کا عمل جاری رہا۔
پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن قوانین کے تحت ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا گیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کُل 124 پولنگ اسٹیشنز میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا 17 ہزار 500 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حسین احمد 14 ہزار 665ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بذریعہ آر ایم ایس الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے۔
Comments are closed on this story.