Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی آمریت کا مقابلہ کررہی ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ جمہوری جماعتیں نہیں، نیب کا انتقال ہوچکا، دفنانا باقی ہے، امید ہے سپریم کورٹ نیب کیس سننے گی۔
اپ ڈیٹ 26 جون 2022 03:53pm
فواد چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
فواد چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر ہو رہے ہیں، حمزہ شہبازکو وزیراعلی کے منصب پربیٹھانا شرمناک ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کوالیکشن کمیشن سے بہتری کی امید نہیں، پی ٹی آئی کو دیوارسے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ میں 800 امیدواربلامقابلہ کامیاب ہوگئے، ارباب غلام رحیم کے بیٹے پرتشدد کیا گیا، ہمارے امیدواروں کے گھروں پرحملے ہوئے، ایسےالیکشن سے بہترسلیکشن کرلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کیلئے انصاف کے ادارے نہیں کھلے ہوئے، پی ٹی آئی آمریت کا مقابلہ کررہی ہے، عوام اور پی ٹی آئی ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ جمہوری جماعتیں نہیں، نیب کا انتقال ہوچکا، دفنانا باقی ہے، امید ہے سپریم کورٹ نیب کیس سننے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے رات کو کاروباربند کا حکم دے دیا ہے، ہزاروں لوگوں کا روزگار ہی رات میں ہوتا ہے، حکومت کی ترجیحات صرف اپنے مقدمات ہیں۔

pti

PMLN

PPP

Fawad Chaudhary