پاک بھارت تعلقات میں انسانی مسائل کے حوالے سے بڑا بریک تھرو
اسلام آباد: پاک بھارت تعلقات میں انسانی مسائل کے حوالے سے بڑا بریک تھرو ہو گیا، قیدیوں کی فلاح پر پاکستان اور بھارت 2 بڑے اقدامات پرمتفق ہوگئے، پاکستان اور بھارت میں قیدیوں پر قائم ججز کمیٹی بحال کرنے پر اتفاق رائے پیدا ہو گیا۔
ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ بھارت نے دسمبر میں قیدیوں پر قائم ججز کمیٹی بحالی کی تجویز دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تفصیلا اندرونی مشاورت کے بعد تجویز سے اتفاق کر لیا، پاکستان نے سفارتی چینلز سے بھارت کو آگاہ کر دیا۔
جنوری 2008 میں پاکستان اور بھارت نے ریٹائرڈ ججز پر قیدیوں کی کمیٹی بنائی تھی، ایک دوسرے کی جیلوں میں بند قیدیوں کی فلاح کیلئے کمیٹی میں 4،4ججز شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اب کی بارپاکستان اور بھارت نےقیدیوں کی فلاح پر ایک قدم مزید آگےبڑھادیاہے، ایک دوسرےکی میڈیکل ٹیم کو جیلوں کے دورےکی اجازت ہوگی،ذہنی امراض کےشکارقیدیوں کی جلد رہائی ممکن ہوگی۔
Comments are closed on this story.