Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بلدیاتی انتخابات: امیدواروں کے نام غلط پرنٹ ہونے پر معلقہ وارڈز میں پولنگ ملتوی

سکھر/اسلام آباد: سندھ بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام غلط پرنٹ ہوئے پر معلقہ وارڈز میں پولنگ...
شائع 26 جون 2022 12:41pm
بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا جا رہا ہے: فوٹو (فائل)
بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا جا رہا ہے: فوٹو (فائل)

سکھر/اسلام آباد: سندھ بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام غلط پرنٹ ہوئے پر معلقہ وارڈز میں پولنگ ملتوی کردی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ان کٹیگری آف سیٹس پر دوبارہ الیکشن کے لیے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کے نام غلط پرنٹ ہونے پر انکوائری کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بے نظیرآباد میں تین پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن میٹریل چھیننے جانے کے واقعہ پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جن پولنگ اسٹیشنر پر پولنگ کا آغاز تاخیر سے ہوا وہاں پر اضافی وقت دیا جائے گا۔

Larkana

sindh

NawabShah

Sukkur

Sindh Local Government Election

MirpurKhas