Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا: شیخ رشید

لکھ کر دیتا ہوں اگر منحرف اور لوٹے ارکان کو الیکشن میں شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت ختم ہوجائے گی
شائع 25 جون 2022 09:12pm
احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ فوٹو — فائل
احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید نے کہا کہ اگر منحرفین کو انتخابات میں شکست ہوئی تو جولائی میں اتحادی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے اعلان کے بعد ایک ویڈیو بیان میں کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج عمران خان نے ڈاکو راج کی جانب سے نیب ترامیم کو بے نقاب کیا، راولپنڈی کے عوام پریڈ گراونڈ کے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ جولائی کا مہینہ بہت اہم ہے، لکھ کر دیتا ہوں اگر منحرف اور لوٹے ارکان کو الیکشن میں شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت ختم ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ عمران خان نے دو جولائی بروز ہفتہ پریڈ گراؤنڈ میں حکومت کے خلاف احتجاجی جلسے کا اعلان کیا ہے جب کہ دیگر شہروں کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں ہفتے کی رات جلسوں کا اہتمام کریں۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed

PTI jalsa