توانائی کی بچت: کراچی میں فوڈ ڈلیوری اور گوداموں کو رات 9 بجے تک کام کرنے پر محدود کردیا
بجلی بچاؤ مہم کے پیش نظر شہرِ قائد میں آن لائن فوڈ ڈلیوری اور گوداموں کو رات 9 بجے تک کام کرنے پر محدود کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹفکیشن کے مطابق توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لئے بل بورڈز کے ساتھ فوڈ آن لائن ڈیلیوری اور گوداموں پر رات 9 کے بعد بجلی کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے ریسٹورنٹس اور چائے خانوں کو رات 11 کے بجائے ساڑھے 11 بجے تک کُھلے رکھنے کی اجازت دی جب کہ ہفتہ کے روز وقت کی پابندی ہٹا دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے چند روز قبل صوبے بھر میں کاروباری مراکز بشمول مارکیٹس، بازاروں، شاپنگ مالز کو رات 9 بجے تک اور ہوٹل و ریسٹورنٹس کو 11 بجے تک کُھلے رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed on this story.