Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عارضی بجٹ کا سنا، اب 50 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کر نے جارہے ہیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یہاں نہیں رکیں گی
اپ ڈیٹ 25 جون 2022 09:13pm
اسلام آباد: عمران خان خطاب کر رہے ہیں۔ — اسکرین گریب/ آج نیوز
اسلام آباد: عمران خان خطاب کر رہے ہیں۔ — اسکرین گریب/ آج نیوز

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 2 جولائی بروز ہفتے کو پریڈ گراؤنڈ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیب میں ترامیم کے نام پرملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا، ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی، موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، بجٹ میں انہوں نے عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عارضی بجٹ کا سنا، اب 50 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کر نے جارہے ہیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یہاں نہیں رکیں گیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم پر پہلے ہی بوجھ بڑھا تھا اب بوجھ اوربڑھےگا،سوپرٹیکس کی وجہ سےکارپوریٹ کا ٹیکس 39 فیصد پرچلا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ صنعتوں پرٹیکس لگنے سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی، صنعتیں اتنا ٹیکس نہیں دے سکتیں، روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، مہنگےڈیزل کا سب سے زیادہ اثرملکی زراعت پرپڑنے والا ہے، انہوں نے تنخواہ دارطبقے کی ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، ہم نےٹیکس نہ دینے والے 4 کروڑ 30 لاکھ گھرانوں کی نشاندہی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےٹیکس دہندگان پربوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانےکا منصوبہ بنایا تھا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس نہ دینے والی کئی شوگرملزکی نشاندہی ہوئی۔

pti

پاکستان

imran khan

NAB Amendment Bill