Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک: اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نوٹ کے ڈیزائن کو حتمی شکل نہیں دی

وزارت خزانہ کی جانب نوٹ جاری کرنے سے متعلق حتمی بیان سامنے نہیں آیا ہے
شائع 25 جون 2022 03:46pm
تصویر: اسٹیٹ بینک ٹویٹراکاؤنٹ
تصویر: اسٹیٹ بینک ٹویٹراکاؤنٹ

کراچی: گذشتہ کئی روز سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ 75 روپے کے یادگاری نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اس کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔

خیال رہے کہ یہ سچ نہیں ہے کیونکہ مرکزی بینک نے ایسے کسی ڈیزائن کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والا ڈیزائن جعلی ہے۔

تاہم وزارت خزانہ کی جانب نوٹ جاری کرنے سے متعلق حتمی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستان

state bank pakistan

Pakistan Rupee