Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوج کو سیاست میں نہیں ہونا چاہیے: سعید غنی

پی ٹی آئی جب خود اقتدار میں آئی تو محسوس کیا کہ کئی قوانین غلط ہیں، نیب کو مس یوز کیا گیا اگر نیب قانون میں ترمیم ہوئی ہے تو صحیح ہے
شائع 25 جون 2022 03:10pm
کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: فوٹو اے پی پی/فائل
کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: فوٹو اے پی پی/فائل

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے متنازعہ قانوسازی کی ، کسی اسٹیک ہولڈر سے مشاروت نہیں کی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ الیکشن قوانین پر الیکشن کمیشن کو بھی اعتراض تھا، پیپلز پارٹی نیب قوانین پردس بارہ سال سے اعتراض کر رہی تھی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی جب خود اقتدار میں آئی تو محسوس کیا کہ کئی قوانین غلط ہیں، نیب کو مس یوز کیا گیا اگر نیب قانون میں ترمیم ہوئی ہے تو صحیح ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ فوج کو سیاست میں نہیں ہونا چاہیے، جب فوج سیاست سے دور ہے تو بھی خان صاحب کو اعتراض ہے، اسٹیبلیشمنٹ بھی اپنا کام کرے۔

انہوں نے مزید کہا عمران خان نے غلط فیصلے کیے ان لوگوں نے خود کہا بارودی سرنگیں بچھائی گئی اگر نیب قانون میں ترامیم ہوئی ہے تو صحیح ہے۔

karachi

imran khan

Saeed Ghani

sindh