Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی، ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات

وفد نے پیپلز پارٹی سے ہونے والے معاہدے جس کے ضامن وزیر اعظم تھے پر تفصیلی بات چیت کی
شائع 25 جون 2022 03:19pm
وزیر اعظم شہباز شریف  کی کراچی میں پی اے ایف فیصل بیس پر ایم کیو ایم پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی — فوٹو بشکریہ مسلم لیگ نواز ٹوئٹر
وزیر اعظم شہباز شریف کی کراچی میں پی اے ایف فیصل بیس پر ایم کیو ایم پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی — فوٹو بشکریہ مسلم لیگ نواز ٹوئٹر

کراچی: وزیر اعظم شہاز شریف سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات پیپلز پارٹی سے کیئے جانے والے معاہدے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے فیصل بیس پر نوابشاہ روانگی سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی۔

تاہم وزیراعظم شہاز شریف سے ملاقات کرنے والے وفد میں وسیم اختر، کنور نوید جمیل اور امین الحق شامل تھے۔

مزید برآں ملاقات میں خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے جبکہ وفد نے پیپلز پارٹی سے ہونے والے معاہدے جس کے ضامن وزیر اعظم تھے پر تفصیلی بات چیت کی۔

علاوہ ازیں کراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

تاہم مذکورہ معاملے میں مزید پیش رفت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

MQM Pakistan