Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے دعا زہرا کی عمر کا تعین کرنے کا حکم دے دیا

کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کیس میں سیکریٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بنا کر عمر کا تعین کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی کی...
اپ ڈیٹ 25 جون 2022 03:21pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کیس میں سیکریٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بنا کر عمر کا تعین کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی۔

جہاں عدالت نے کیس میں مزید تفتیش کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری صحت میڈیکل بورڈ بنا کر دعا زہرا کی عمر کا تعین کریں۔

دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ لڑکے ظہیر نے اپنے پورے بیان میں کہا ہے کہ لڑکی میرے پاس آئی ہے۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم ظہیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دعا زہرا تین سال سے میرے رابطے میں تھی۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس کی مزید تحقیقات اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم دے دیتے ہیں ، عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے سیکریٹری صحت کو لکھیں گے ، سیکریٹری صحت میڈیکل بورڈ سے متعلق عدالت کو بھی آگاہ کریں۔

عدالت نے کہا کہ بچی کو یہاں لے کر آئیں یا وہاں میڈیکل کرائیں یہ پراسکیوشن کا مسئلہ ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے مطابق کام کیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہم سی کلاس کی بات نہیں کررہے صرف عمر کے تعین کے لیئے میڈیکل بورڈ بنا رہے ہیں ۔

karachi

sindh

local court

dua zehra