Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف نواب شاہ پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف نوابشاہ میں زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے
اپ ڈیٹ 25 جون 2022 01:54pm
نوابشاہ: وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری سے تعزیت کر رہے ہیں: تصویر: ٹوئٹر
نوابشاہ: وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری سے تعزیت کر رہے ہیں: تصویر: ٹوئٹر

نواب شاہ: وزیراعظم شہباز شریف نواب شاہ پہنچ گئے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوابشاہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیرتجارت سید نوید قمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید فہد حسین بھی موجود ہونگے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نوابشاہ میں زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے اور مرحومہ کی مغفرت، ایصال ثواب اور بلندئی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کریں گے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Asif Ali Zardari

PPP