Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

قوم کو اپنے مسلح افواج پر فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

شہبازشریف نے پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ہے
اپ ڈیٹ 25 جون 2022 05:59pm
وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب __ تصویر شہباز شریف فیس بک
وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب __ تصویر شہباز شریف فیس بک
تصویر شہباز شریف فیس بک
تصویر شہباز شریف فیس بک
شہبازشریف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی __ تصویر شہباز شریف فیس بک
شہبازشریف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی __ تصویر شہباز شریف فیس بک

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کومضبوط بنانے پر قوم کو اپنے مسلح افواج پر فخر ہے۔

کراچی نیول اکیڈمی میں 117ویں مڈشپ مین اور 25 ویں ایس ایس سی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “نیول اکیڈمی کی تقریب میں شرکت اعزاز ہے، خوشی ہےکہ آج کی پریڈ میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کومضبوط بنانےمیں قوم کواپنےمسلح افواج پرفخرہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سےایک اسٹریٹجک مقام پرواقع ہے، قومی ترقی کےمنصوبوں کوتیزی سےمکمل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ترقی کے منصوبوں کوتیزی سےمکمل کرنا ہے، پاکستان بحریہ ملک کے سمندرکے تحفظ میں اہم کردارادا کررہی ہے۔

وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

کمیشن حاصل کرنیوالوں میں 24 کا پاکستان جبکہ 19 کا تعلق دوست ممالک سے ہے جبکہ پاس آؤٹ ہونے والےغیرملکی کیڈٹس کا تعلق بحرین، قطراور فلسطین سے ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ہے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Asif Ali Zardari

MQM Pakistan