Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصر میں شادی کی پیشکش کو رد کرنے پر خاتون کو گلہ کاٹ کر قتل کردیا

عینی شاہدین نے ملزم کی مقتولہ کو قتل کرکے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا
شائع 24 جون 2022 05:09pm
نائیرہ اشرف۔  فوٹو — سوشل میڈیا
نائیرہ اشرف۔ فوٹو — سوشل میڈیا

شادی کی پیشکش کو رد کرنے پر 21 سالہ نائیرہ اشرف کو ساتھی کلاس فیلو نے بے دردی سے قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چند روز قبل مصری شہر منصورہ میں قائم جامعہ کے باہر دن دہاڑے پیش آیا جہاں محمد عدیل نامی ملزم نے شادی کی آفر ٹکھرانے پر ساتھی خاتون کو گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عینی شاہدین نے ملزم کی مقتولہ کو قتل کرکے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

تاہم جائے وقوعہ کے احاطے میں موجود یونیورسٹی طلبا کی جانب سے واقعے کی ویڈیوز کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کی گئی ہیں۔

murder case

Egypt

Marriage