Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے اپنا آپریشن معطل کردیا

کمپنی نے گزشتہ سال اکتوبر میں ترکی اور پاکستان میں توسیع کے لیے 50 ملین ڈالر اکٹھے کیے تھے
شائع 24 جون 2022 04:04pm
تصویرفائل
تصویرفائل

واوا کارز نامی کمپنی نے پاکستان سے دو سال بعد اپنے آپریشنز کو بند فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے اپنی بندش کا اعلان ویب سائٹ پر کیا گیا جبکہ آفیشل ویب سائٹ پر ایک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ “ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنا آپریشن مستقل طور پر بند کر دیا ہے۔”

واوا کارز نے پاکستان میں جنوری 2020 میں اپنا آپریش شروع کیا تھا جس کے ذریعے گاڑیوں کی خرید و فروخت کی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی مارکیٹ سے نکلنے کی وجوہات پر کمپنی کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ موصول نہیں کیا ہے۔

پاکستان

VavaCars

Automotive Industry