خیبرپختونخوا: رواں ماہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی مشکل میں پڑنے کا امکان
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت مالی بحران کا شکار ہے، رواں ماہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی مشکل میں پڑسکتی ہے۔
اے جی آفس کے ذارئع نے انکشاف کیا ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادئیگیاں دینے کیلئے پیسے نہیں، اس لئے رواں ماہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادائیگیاں دینا مؤخر ہوسکتی ہے۔
ذرائع اے جی آفس کے مطابق پینشن کی ادائیگی بھی مؤخر ہوسکتی ہے کیونکہ صوبائی اور وفاقی حکومت میں جاری چپقلش کے باعث اسٹیٹ بینک نے رقم کی ادائیگیاں بند کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے جی آفس صوبائی پیمنٹس تجاوز کی حد تک پہنچ گئیں اور بقاجات کی مد میں بھی صوبائی حکومت کی ادائیگیاں روک دی گئیں ہیں۔
وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا مؤقف ہے کہ وفاق کی طرف سے ہمیں مالی مسئلے درپیش ہیں اور وفاق کی طرف سے نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں مشکلات درپیش ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ کےمطابق ضم اضلاع کیلئے بھی فنڈز روکنے کی وجہ سے صوبے کو مشکلات درپیش ہیں کیونکہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے ادائیگیاں روک دی گئیں ہیں ۔
Comments are closed on this story.